شعیب جمیل
ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج پشاور سعید امجد نے خاتون افسر پر مبینہ طور عام انتخابات کے نتائج تبدیل کرنے کے الزامات عائد کرنے کے پاداش میں درج مقدمے میں نامزد وکیل علی زمان ایڈوکیٹ کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرکے پولیس سے 28مئی تک ریکارڈ طلب کرلیا اور پولیس کو ملزم کی گرفتاری سے روک دیا۔ استغاثہ کے مطابق پولیس کو ڈاکٹر عبدالقدیر نامی شخص نے رپورٹ د رج کراتے ہوئے بتایاکہ انکی اہلیہ مسماةسمیرا صباجوکہ پی ایم ایس آفسر ہے، وہ ملک میں 8 فروری کے عام انتخابات میں حلقہ پی کے 73میں بطور آراو ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھی جبکہ علی زمان اسی حلقے سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار تھے ، نتائج کے بعدعلی زمان نے اپنی تقاریر میں انکی اہلیہ پرنتائج میں ردوبدل کے الزامات عائد کرنے کے ساتھ گالم گلوچ بھی کی ہے ،جس پر پولیس نے علی زمان ایڈووکیٹ کے خلاف دفعہ 121,186,500,505,506کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ادھر ملزم علی زمان ایڈووکیٹ نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سیشن کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی، عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد ملزم کو تیس ہزار روپے دونفری مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس سے 28مئی تک ریکار ڈ طلب کرلیا،







