تھری ایم پی او کے تحت ڈپٹی کمشنر کے گرفتاری کے اختیارات غیر قانونی قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت ڈپٹی کمشنر کے گرفتاری کے اختیارات کو غیر قانونی قرار دیدیا۔پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری سے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈر کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے پہلے سے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔عدالت کا کہنا تھا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس 3 ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں، تھری ایم پی او کا اختیار صرف وفاقی کابینہ کے پاس ہونا چاہیے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے 1980 کے قانون کی سیکشن 18 کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شہریار آفریدی اور شانداز گلزار کی درخواست نمٹا دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed