مستونگ میں دھماکا، پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ سمیت 11 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پی ڈی ایم کے ترجمان، رہنما جے یو آئی ایف حافظ حمد اللّٰہ سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مستونگ میں سڑک کنارے گاڑی کی قریب دھماکا ہوا ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کام کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق دھماکے کے 11 زخمیوں کو نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال مستونگ لایا گیا۔

محکمۂ صحت کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ تمام زخمیوں کو نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال سے کوئٹہ ریفر کیا گیا ہے، جن میں سے 1 زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔

جے یو آئی ف کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ حافظ حمداللّٰہ دھماکے کے نتیجے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں، تشویش کی کوئی بات نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حافظ حمداللّٰہ کے 2 ساتھی بھی دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں، دھماکا خودکش ہے یا نہیں اس سے متعلق معلومات نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed