پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلا ول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری سے ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہو نے کراچی کے علاقے لیاری میں قائم ککری سپورٹس کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ککری گراؤنڈ سے ضیا الحق، مشرف، کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ کو للکارا اور انہیں شکست دی۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا، جس کا عوام نے جمہوری طریقے سے انتقام لیا اور عدم اعتماد سے نالائق کو گھر بھیجا، عوام نے ثابت کیا کہ جب امپائر کی مداخلت نہیں ہوتی تو صرف جیالے ہی جیتے ہیں، جب بھی شفاف انتخابات ہوتے ہیں تو پیپلزپارٹی کی فتح ہوتی ہے
ہمارا مقابلہ غربت اور مہنگائی سے ہے ، بلاول بھٹو زرداری







