خیبرپختونخوا میں خودکش دھماکے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف صوبائی دارالحکومت پشاور پہنچ گئے۔وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کو دھماکے سے متعلق تمام پہلوں پر بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت بھی کریں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔







