سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی ایڈووکیٹ قاتلانہ حملے میں جانبحق

پشاور(شعیب جمیل) سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی ایڈووکیٹ قاتلانہ حملے میں جانبحق۔

عبدالطیف آفریدی ایڈووکیٹ 14نومبر1943کو تیرا ہ خیبرایجنسی میں پید اہوئے ،انھوںنے پشاوریونیورسٹی سے ایل ایل بی اور 1966 میں اکنامکس میں ماسٹر کیا، دوران طالب عملی سے سیاست وابستہ رہے ، 1964 کے صدارتی الیکشن میں فاطمہ جناح کی حمایت کی وجہ سے پشاور یونیورسٹی سے نکال دیئے گئے تھے۔ 1979 میں انھوں نے پی این پی پارٹی میں شمولتی اختیار کی اور اسکے صوبائی صدر منتخب ہوئے بعد ازاں پی این پی کو عوامی نیشنل پارٹی میں ضم کردیاگیا،جہاں پر بھی مرحوم نے اپنی جاندار عوامی سیاست کے ذریعے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ عبدالطیف آفریدی ایڈووکیٹ مرحوم 1997 میں پہلی بار قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے ، عدلیہ تحریک آزادی میں بھی مرحوم بڑھ چڑھ کر حصہ لیکروکلا کی قیادت کرتے رہے ہیں۔گزشتہ روز پشاور ہا ئی کو رٹ کے اندر با ر روم میں سینئر قا نو ن دان عبدالطیف آفریدی کو مسلح ملزم نے فائر نگ کر کے قتل کر دیا۔ سینئر قا نو ن دان اور ملزم کے ما بین قتل ومقا تلہ کی دشمنی چلی آ رہی تھی۔ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا بار روم میں فائر نگ سے بھگڈر مچ گئی پولیس کی بھا ری م نفری جائے وقو عہ پر پہنچ کر حالات پر قا بو پالیا۔ ملزم سینئر وکیل سمیع اللہ کے بیٹے، انسدا د دہشت گر دی کے جج آفتا ب خان آفریدی کے بھنجے اور سینئر جج ما جد آفر یدی کے کزن بھی ہے ۔ پولیس کے مطابق سینئر قانو ندا ن پر انسد اد دہشت گر دی عدالت کے جج آفتا ب آفریدی، اسکی اہلیہ، بہو اور پو تے کی قتل کا الزام تھا جنہیں اپریل 2022میں مو ٹر وے پر فائر نگ کر کے قتل کر دیئے گئے تھے، بعدازیں ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ناکافی شواہد اور عدم ثبوت کی بناء پر عبدالطیف آفریدی سمیت دیگر کو بری کردیاگیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed