ٹک ٹاک پر پابندی کا بل امریکی سینیٹ میں منظور

امریکی سینیٹ نے سرکاری ملازمین کو حکومت کے ڈیوائسز پر ٹک ٹاک استعمال کرنے سے روکنے کے بل کو منظور کرلیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق منظوری کے لیے صدر جوبائیڈن کے پاس جانے سے پہلے اس بل کو امریکی ایوان نمائندگان سے بھی منظور ہونا ضروری ہے۔رپورٹس کے مطابق اگلے ہفتے ایوان نمائندگان سے اس بل کے منظور ہونے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں قومی سلامتی خطرات کے پیش نظر امریکا کی مزید دو ریاستوں الاباما اور یوٹاہ نے چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے۔ قبل ازیں ٹیکساس، میری لینڈ، نیبراسکا، ساتھ کیرولائنا اور ساتھ ڈیکوٹا نے ٹک ٹاک پر پابندی لگائی تھی۔ٹک ٹاک کے ترجمان نے امریکی ریاستوں سے پابندی لگائے جانے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں افسوس ہے کہ اتنی ساری ریاستیں بیبنیاد اور سیاسی الزامات کی وجہ سے یہ لائحہ عمل اختیار کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed