منشیات فروشوں نے پولیس ٹیم کو یرغمال بنالیا

ٹنڈو محمد خان میں مین پوری اور گٹکے کے گودام پر چھاپہ مارنے پر ملزمان نے پولیس ٹیم کو یرغمال بنالیا۔پولیس کی چھاپہ مار ٹیم کو یرغمال بنانے پر پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عبداللہ میمن اور ملزمان کے درمیان مذاکرات کے بعد یرغمال بنائے گئے اہلکاروں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔یرغمالیوں میں اے ایس پی کینٹ علینہ راجپر سمیت دیگر پولیس اہلکار شامل تھے، ملزمان کے حملے میں اے ایس پی سمیت 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed