امریکی ڈالر کا زوال آج بھی جاری

امریکی ڈالر کے زوال اور پاکستانی روپے کے عروج کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔آج صبح بھی کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 94 پیسے سستا ہونے کے بعد 220 روپے کا ہو گیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 22 ستمبر سے اب تک 19 روپے 71 پیسے سستا ہوا ہے۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 222 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا تاہم اس وقت مثبت رجحان پایا جاتا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 163 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42323 پر آ گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed