رواں ہفتے مون سون بارشیں جاری رہیں گی

 

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران مون سون بارشیں جاری رہیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 28 جولائی سے سندھ میں مون سون بارشوں میں کمی کا امکان ہے جبکہ 27 جولائی سے مون سون ہوائیں شدت سے بالا ئی اور وسط علاقوں میں داخل ہوں گی۔27 تا 31 جولائی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

اس دوران اسلام آباد، راول پنڈی،مری، چکوال، سیال کوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، ناروال، شیخو پورہ، جھنگ، میانوالی، فیصل آباد اور ساہیوال میں بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختون خوا میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔دوسری جانب بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، چمن، ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان اور کوہلو میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، کے پی اور بلوچستان کے پہاڑ علاقوں اور مقام ند نالوں میں طغیان کا خدشہ ہے جبکہ دریائے راو، جہلم اور چناب کے ند نالوں میں پان کا بہا بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت، دیامر، ہنزہ، استور اور اسکردو میں لیںڈ سلائڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے ک ہدایت بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed