میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ لارڈ میئر کے لئے پارٹی نے کسی کا نام طے نہیں کیا

وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ لارڈ میئر کے لئے پارٹی نے کسی کا نام طے نہیں کیا، نام کے لیے غور جاری ہے۔میاں محمود الرشید اور ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے پریس کانفرنس کی۔
اس موقع پر وزیر بلدیات پنجاب میاں محمودالرشید نے کہا کہ دیہات میں 3 ہزار سے زائد ویلیج کونسلز قائم ہوں گی، پنجاب کی تاریخ میں پہلی دفعہ عوام اپنے نمائندے براہ راست منتخب کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ماضی کی طرح کی لوکل گورنمنٹ نہیں ہے، اسلام آباد میں یہ الیکشن ای وی ایم پر ہونے جارہے ہیں، کوشش کریں گے کہ پنجاب میں بھی ای وی ایم پر الیکشن ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، پارکنگ کمپنی اور واسا میئر کے ماتحت ہوں گی، ضلع کی سطح پر پانچ اتھارٹیز بھی ڈسٹرکٹ سربراہ کے ماتحت ہوں گی، ضلعی کابینہ میں خواتین اور ٹیکنوکریٹس بھی ہوں گے۔محمود الرشید نے کہا کہ ای وی ایم پرشفاف انتخابات کو یقینی بنائیں گے، ہمارا ایکٹ اور آرڈیننس ماضی سے مختلف ہے۔اس موقع پر ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی قوانین کے حوالے سے قانون سازی ہورہی ہے، یہ صوبے پنجاب کے لئے ایک تاریخی قانون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے خود عوام کے مسائل حل کریں گے، لوکل گورنمنٹ میں تاجر طبقے کو بھی خصوصی جگہ دے رہے ہیں، لوکل گورنمنٹ میں معاشرے کے ہر طبقے کا نمائندہ لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed