صوبے کے نو ہزار سکولوں میں ڈھائی ہزار سکولو ں کو دوسرے مرحلے میں غیرمحفوظ قرار دیا ہے،پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں اسکولوں کی عمارتوں کی سلامتی سے متعلق تفصیلی سیفٹی آڈٹ کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس نے تشویشناک حقائق آشکار کر دیے ہیں۔سیفٹی آڈٹ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں 8 ہزار 928 اسکولوں کا آڈٹ مکمل کیا گیاجن میں سے 2 ہزار 448 اسکولوں کی عمارتوں کو طلبا اور اساتذہ کے لیے غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے کے 53 فیصد سے زائد اسکولوں کی عمارتیں کسی نہ کسی نوعیت کے حفاظتی خدشات کا شکار ہیں جبکہ صرف 4 ہزار 27 اسکولوں کی عمارتیں مکمل طور پر محفوظ پائی گئی ہیں۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ تقریبا 34.4 ہزار عمارتوں کو مرمت کی ضرورت ہے جبکہ 4 ہزار 792 اسکولوں کو ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات یا شدید مرمت کی اشد ضرورت ہے۔بچوں اور اساتذہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے غیر محفوظ قرار دیے گئے







