صوابی میں فائرنگ ‘ خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق’ 7 افراد زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے گڈوڈ آباد لار کے مقام پر سابق دشمنی پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا، جس کے نتیجے میں سات افراد شدید زخمی جبکہ خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 صوابی کی 3 ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید طبی امداد کے لیے باچا خان ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو 1122 صوابی کے مطابق زخمیوں کی شناخت کر لی گئی، جن میں رحمان شیر، زاہد گیلانی ، عمران ، عامر ، یوسف خان ، محمد عتیق اور مسعود خان شامل ہیں، جبکہ جاں بحق ہونے والے کو آفتاب کے نام سے شناخت کر لیا گیا، حافظ مولانا آفتاب کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ تور خیل مسجد کا پیش امام ہے . مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تعداد راہگیروں کی بتائی جا رہی ہے ، سکول کے بچے کو بھی گولی لگی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed