پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ, خیبرپختونخوا کے اسپتالوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری

خیبرپختونخوا میں محکمہ صحت، خیبرپختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن اور میڈیکل ایمرجنسی ریزیلینس فاؤنڈیشن (MERF) کے مابین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سرکاری اسپتالوں میں عوام کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ جنوبی وزیرستان کے ڈی ایچ کیو اسپتال وانا میں MERF کی جانب سے انتظامات سنبھالنے کے بعد کارکردگی کا اسکور نمایاں طور پر بہتر ہو کر 80 سے 84 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جہاں روزانہ بڑی تعداد میں مریضوں کو ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

MERF کے صوبائی منیجر ڈاکٹر عبدالباسط کے مطابق اسپتال میں ایمرجنسی، ڈائیلاسز، لیبارٹری اور آپریشنز سمیت 11 شعبہ جات فعال ہیں۔ اسی طرح پشاور کے گورنمنٹ جنرل اسپتال نشترآباد میں طبی سہولیات بڑھنے سے بڑے تدریسی اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بھی کم ہوا ہے۔ حکومت اور نجی اداروں کا یہ اشتراک صوبے کے دور دراز علاقوں میں عوام کو معیاری طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed