خلیج تعاون کونسل کا کویت میں مشترکہ ملٹری کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم کرنے کا فیصلہ

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک نے کویت میں اپنی مشترکہ ملٹری کمانڈ کے لیے ایک جدید ہیڈکوارٹر کے قیام اور وہاں افواج کی تعیناتی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ فیصلہ منامہ میں منعقدہ جی سی سی ممالک کی جوائنٹ ڈیفنس کونسل کے 23ویں اجلاس کے دوران کیا گیا۔ بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ یہ اقدام رکن ممالک کی سلامتی، خودمختاری کے تحفظ اور مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ان کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنائے گا۔سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے خلیجی ممالک کے درمیان فوجی تعاون اور یکجہتی کو سراہتے ہوئے خطے کے دفاعی امور پر روشنی ڈالی۔ واضح رہے کہ جی سی سی میں بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، جنہوں نے دسمبر 2013 میں کویت کے سربراہی اجلاس میں مشترکہ عسکری کمانڈ قائم کی تھی تاکہ فضائی، بحری اور زمینی حدود کا دفاع بہتر بنایا جا سکے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed