پاکستان میں صدارتی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے، معظم بٹ ایڈووکیٹ

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ترجمان اور سینئر قانون دان معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی و انتظامی بحرانوں سے نکلنے کے لیے صدارتی نظام کی راہ ہموار کرنے اور سیاسی نظام میں بنیادی اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ علاقائی، لسانی اور محدود مفادات کی بنیاد پر سیاست کرنے والی چھوٹی سیاسی جماعتوں کے کردار کا جائزہ لیا جانا چاہیے، جبکہ سیاسی جماعتوں میں میرٹ کی بنیاد پر قیادت کے انتخاب کے لیے مؤثر منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔معظم بٹ ایڈووکیٹ نے تاکید کی کہ پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اپنا آئینی کردار ادا کرتے ہوئے جماعتوں کے اندر شفافیت اور جمہوری روایات کو یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ انتخابی و سیاسی نظام کی اصلاح نہ کی گئی تو پارلیمانی نظام کے تحت اقتدار کی رسہ کشی جاری رہے گی، جس کا حل صرف قومی ترجیحات کو ذاتی و گروہی مفادات پر فوقیت دینے میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی نظریے اور ریاستی مفادات کے خلاف سرگرمیوں کا آئین کے مطابق تدارک کیا جائے اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے۔ ان کے بقول، میرٹ پر مبنی جمہوریت، مضبوط اداروں اور شفاف سیاسی عمل کے فروغ سے ہی پاکستان ایک مستحکم، منظم اور جمہوری ریاست کے طور پر آگے بڑھ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed