کراچی میں ٹریلر حادثات، دو افراد مختلف مقامات پر جاں بحق

کراچی: شہرِ قائد میں ٹریلر کے تصادم سے پیش آنے والے دو مختلف حادثات کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور سابقہ حادثے میں شدید زخمی ہونے والی خاتون دورانِ علاج دم توڑ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود میں واقع نیٹی جیٹی پل کے قریب ٹریلر کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت ہنگورہ آباد لیاری کے رہائشی 21 سالہ عبدالتواب ولد عبدالخالق کے نام سے ہوئی۔ واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریلر کو تحویل میں لے لیا، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب، 26 اکتوبر کو کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود میں جام صادق پل پر پیش آنے والے ٹریلر حادثے کی شدید زخمی خاتون بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ متوفیہ کی شناخت رافیعہ زوجہ وقار کے نام سے ہوئی ہے۔

ذریعے کے مطابق مذکورہ حادثے میں خاتون کے شوہر وقار ولد مسکین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئی تھیں اور ان کی دونوں ٹانگیں متاثر ہوئی تھیں۔ یاد رہے کہ اس الم ناک حادثے کے فوراً بعد غصے میں آئے ہوئے شہریوں نے حادثے کے ذمہ دار ٹریلر کو آگ لگا دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed