آل خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپئن ٹرافی ہیڈکوارٹرزپشاور نے جیت لی

آل خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپئن ٹرافی ہیڈکوارٹرزپشاور نے جیت لی

آل خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپئن ٹرافی ہیڈکوارٹرز گورنمنٹ TVC گلبہار پشاور نے جیت لی۔ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن (شن کیو کشن کائی) کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا اور ریجنل سپورٹس آفس پشاور کے تعاون سے منعقدہ چیمپئن شپ میں صوبے کے مختلف اضلاع سے 100 مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مقابلے ورلڈ فل کنٹیکٹ کراٹے آرگنائزیشن کے قوانین کے مطابق دس کیٹیگریز میں منعقد ہوئے۔
مجموعی طور پر پانچ گولڈ، پانچ سلور اور دو براو ¿نز میڈلز کے ساتھ ہیڈکوارٹرز گورنمنٹ TVC گلبہار پشاور نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ہری پور نے ایک گولڈ، ایک سلور اور دو براو ¿نز میڈلز کے ساتھ دوسری اور لنڈی کوتل نے دو سلور اور دو براو ¿نز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی براق بلڈرز پشاور کے چیف ایگزیکٹو علی حیدر باباخیل تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ نعمت اللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر پشاور عنایت الرحمٰن، خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین ملک جی اعوان اور حاجی رضوان اللہ بھی موجود تھے۔
مردوں کی 35 کلوگرام کیٹیگری میں ہیڈکوارٹرز کے ابو طلحہ نے گولڈ، لنڈی کوتل کے رضوان نے سلور اور مبارک نے براو ¿نز میڈل جیتا۔ 45 کلوگرام میں فواد علی نے گولڈ، عبد الرحمن عتیقہ نے سلور اور ڈی آئی خان کے روح الحسنین نے براو ¿نز میڈل حاصل کیا۔ 55 کلوگرام میں خیبر کے آصف نے گولڈ، ہیڈکوارٹرز کے محمد زید نے سلور اور لنڈی کوتل کے سدیس نے براو ¿نز میڈل اپنے نام کیا۔
خواتین کی 45 کلوگرام کیٹیگری میں ایبٹ آباد کی مسفرہ آصف نے گولڈ، ہیڈکوارٹرز کی حورین نے سلور اور ایبٹ آباد کی مہرالنساء نے براو ¿نز میڈل جیتا۔ 45 کلوگرام سے زائد وزن میں ہری پور کی ملک دعا خان نے گولڈ، ہیڈکوارٹرز کی جویریہ ہادی نے سلور اور ایبٹ آباد کی آمنہ ملک نے براو ¿نز میڈل حاصل کیا۔
بچوں کے انفرادی کاتا مقابلوں میں ابو طلحہ نے گولڈ، محمد سنان نے سلور اور یحییٰ ہادی نے براو ¿نز میڈل جیتا۔ نوجوانوں کی کیٹیگری میں یاسین اللہ مشوانی نے گولڈ، مندنی کے آنس عالم نے سلور اور فواد علی نے براو ¿نز میڈل حاصل کیا۔ خواتین کے کاتا مقابلوں میں جویریہ ہادی نے گولڈ، ہری پور کی فاطمہ خان نے سلور اور دعا خان نے براو ¿نز میڈل جیتا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی علی حیدر باباخیل نے کہا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ کراٹے کے مقابلوں کو قریب سے دیکھا ہے اور کھلاڑیوں کی محنت و کارکردگی سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کے صدر اور انٹرنیشنل ریفری صاحبزادہ الہادی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ براق بلڈرز کی جانب سے ہر ویٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی کو دس ہزار روپے جبکہ ایسوسی ایشن کو پچاس ہزار روپے دیے جائیں گے۔ انہوں نے دو کم عمر کھلاڑیوں کے لیے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا۔
ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ نعمت اللہ خان نے کہا کہ انہیں ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوا واصل خان خٹک نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کے لیے بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ الہادی طویل عرصے سے فل کنٹیکٹ کراٹے کے فروغ کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان کی کوششوں سے کئی قومی و بین الاقوامی چیمپئن سامنے آئے ہیں۔تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر پشاور عنایت الرحمٰن، ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین ملک جی اعوان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed