ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اصافہ ہوا ہے

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اصافہ ہوا ہے، آج ایک تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے بڑھی ہے، گزشتہ روز فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2000 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار 714 روپے اضافے سے ایک لاکھ 6 ہزار 481 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 785 ڈالر فی اونس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed