پشاور کی ثقافت، فنون اور ادبی روایات کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے’ گورنر

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت خیبر سٹار ٹیلنٹ اینڈ کلچرل پروموشن پروگرام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور، سیکرٹری اطلاعات محمد بختیار خان، سیکرٹری کھیل محمد آصف اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں گورنر فیصل کریم کنڈی کو پروگرام کے اغراض و مقاصد، طریقہ کار، انتخاب کے مراحل اور دیگر پہلوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ پروگرام کا بنیادی مقصد صوبے کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ خیبرپختونخوا کی ثقافت، روایات اور مختلف زبانوں کو فروغ دینا ہے۔ اس سلسلے میں آڈیشن کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں کیمپ لگائے جائیں گے، جبکہ پروگرام میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکموں پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر سٹار ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں اردو سمیت خیبرپختونخوا میں بولی جانے والی تمام زبانوں کو شامل کیا جائے اور آڈیشن میں سرائیکی زبان کو بھی نمائندگی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی سندھ، ڈیرہ اسماعیل خان اور پنجاب میں بھی بولی جانے والی اہم زبان ہے، اس لیے اس زبان کو بھی پروگرام کا حصہ بنایا جائے۔گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں اور ٹیلنٹ موجود ہے، جسے پوری دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے مثر پلیٹ فارم دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خیبر سٹار ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور صوبے کے ثقافتی ورثے کو نمایاں کرنے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed