باجوڑ میں گھر کی چھت منہدم’ 5 افراد دب گئے

ریسکیو 1122 باجوڑ کی بروقت کارروائی، مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دبنے والی پانچ افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ضلع باجوڑ کی تحصیل ناوگئی کے علاقے غلجو کامنگرہ میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں پانچ افراد ملبے تلے دب گئیں۔ ریسکیو 1122 باجوڑ کی امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو بحفاظت ملبے سے نکال لیا۔واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کے اسٹیشن 22 ناوگئی سے امدادی ٹیمیں دو ایمبولینسز کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ ہوئیں۔ریسکیو1122 اہلکاروں نے مقامی افراد کے تعاون سے پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور کوششوں کے ذریعے ملبے تلے دبی 2 خواتین، مرد اور دو بچوں کو بحفاظت نکالا۔ تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ناوگئی منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو1122 کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث تمام زخمیوں کو بحفاظت نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed