حلال فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میں کریک ڈائون جاری

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے صوبہ بھر میں غیر معیاری اور مضر صحت اشیائے خوردونوش کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔ اس سلسلے میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف اضلاع میں مذبح خانوں، فلور ملز، گوشت و چکن شاپس، ہوٹلز اور دیگر فوڈ بزنسز کا معائنہ کیا اور خلاف ورزیوں پر جرمانے، نوٹسز اور قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے جہا کہ گزشتہ روز پشاور میں ٹان ٹو فوڈ سیفٹی ٹیم نے چارسدہ روڈ پر مختلف گوشت کی دکانوں اور ہوٹلز کا معائنہ کیا، جہاں دو چرغہ ہاسز سے ممنوعہ نان فوڈ گریڈ کلرز ضبط کرکے جرمانے عائد کیے گئے۔ مردان میں علی الصبح چکن منڈی اور گوشت کے ڈیلرز کی چیکنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر ایک چکن ڈیلر کو سیل کرکے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ بغدادہ میں دو چکن شاپس کو صفائی کی ناقص صورتحال پر جرمانے کیے گئے۔ دودھ کے نمونوں کی موبائل لیبارٹری سے جانچ کے دوران ایک نمونے میں پانی کی ملاوٹ بھی پائی گئی۔تفصیلات میں بتایا گیا کہ صوابی ٹیم نے شگئی کے علاقے میں سرکاری مذبح خانے کا علی الصبح معائنہ کیا گیا، جہاں صفائی اور بنیادی سہولیات کی ناقص صورتحال پر امپروومنٹ نوٹس جاری کیا گیا۔ مختلف فلور ملز سے آٹے کے نمونے بھی حاصل کرکے لیبارٹری تجزیے کے لیے ارسال کیے گئے۔ چارسدہ کے عمرزئی بازار میں کارروائی کے دوران دو ہول سیلرز کے گوداموں سے جعلی چپس برآمد کرکے ضبط کرلی گئیں اور خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح ایبٹ آباد ٹیم نے کینٹونمنٹ بورڈ کے عملے کے ہمراہ دودھ کی چیکنگ کی گئی، جبکہ ایبٹ آباد اور حویلیاں کے سلاٹر ہاسز اور میٹ شاپس کا معائنہ کرکے خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ ملاکنڈ کے بٹ خیلہ اور سخاکوٹ میں کباب شاپ سے زائد الاستعمال گھی برآمد کرکے موقع پر تلف کیا گیا اور دکاندار کو جرمانہ کیا گیا۔ڈیرہ اسماعیل خان کے توپانوالہ بازار میں عوامی شکایت پر سموسوں اور پکوڑوں میں استعمال ہونے والے گھی کی موبائل لیبارٹری کے ذریعے جانچ کی گئی۔ سوات کے خوازہ خیلہ، مٹہ اور چارباغ میں مذبح خانوں اور سبزی و فروٹ منڈیوں کا معائنہ کرکے امپروومنٹ نوٹسز جاری کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق لوئر چترال کے دروش بازار میں گوشت، بیکری اور کباب شاپس کی چیکنگ کے دوران ناقص صفائی پر متعدد دکانداروں کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے، جبکہ آیون اور دروش کی فلور ملز سے آٹے کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed