تجاوزات کے نام پرصوبے کو کھنڈر بنا دیا، شوکت یوسفزئی

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی نے حالیہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ تجاوزات کے نام پر آپریشنز نے پورے صوبے کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کا حل سخت اقدامات اور کشیدگی بڑھانے میں نہیں بلکہ مذاکرات، سیاسی برداشت اور جمہوری عمل کو مضبوط بنانے میں ہے، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے باوجود پارٹی کارکنوں کے خلاف کریک ڈان قابل مذمت ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں اپنی جماعت کو پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹیوں سے علیحدگی اختیار کرنے کے بجائے ان کے اندر رہ کر حکومت کو مثر انداز میں ٹف ٹائم دیا جا سکتا ہے۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ تحریک انصاف کو تمام پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس جانا چاہیے، جب پارٹی پارلیمنٹ کا حصہ ہے تو پھر کمیٹیوں سے باہر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، عوام نے پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں اس لیے بھیجا ہے کہ وہ اپنا آئینی اور سیاسی کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لیے انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں، اس لیے تحریک انصاف کو انتخابی اصلاحات کے لیے بھرپور تیاری کرنی چاہیے، صاف اور شفاف انتخابات کا سب سے زیادہ فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا۔ سیاسی جماعتوں کے درمیان رویوں میں تلخی نے ملک کے سیاسی ماحول کو مزید خراب کیا ہے، جسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے بیرون ملک بیٹھے بعض یوٹیوبرز کے فوج مخالف بیانیے پر بھی تنقید کی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed