کنٹونمنٹ بورڈ کا غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

ر کنٹونمنٹ بورڈ نے کینٹ کے رہائشی اور تجارتی حدود میں قائم غیر قانونی تجاوزات، تعمیرات اور سرکاری اراضی پر قائم قبضوں کے خاتمے کے لیے آپریشن کا فیصلہ کرتے ہوئے 48 گھنٹے کا حتمی الٹی میٹم جاری کر دیا ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹس کے مطابق تمام رہائشیوں، تجارتی مراکز کے مالکان، دکانداروں اور دیگر متعلقہ افراد کو سخت ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی قائم کردہ تمام غیر قانونی تعمیرات، عارضی و مستقل تجاوزات اور سرکاری اراضی پر موجود رکاوٹوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ازخود ختم کر دیں۔

نوٹس میں واضح طور پر خبردار کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی اور آپریشن شروع کیا جائے گا، جبکہ تجاوزات مسمار کرنے اور ہٹانے کے تمام تر اخراجات بھی متعلقہ مالکان سے ہی وصول کیے جائیں گے۔

پشاور کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ نے تمام شہریوں اور تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی قانونی پیچیدگی، جرمانے اور ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے وقت پر ان احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed