ہزارہ ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز، عوامی راستے بحال کرنے کی ہدایت

کمشنر ہزارہ ڈویژن شاہ رخ علی خان کی واضح ہدایات پر ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں تجاوزات کے خاتمے اور عوامی راستوں کی بحالی کے لیے گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ، ٹی ایم اے (TMA) اور پولیس نے مشترکہ طور پر تمام بازاروں، اہم شاہراہوں، فٹ پاتھوں، اور پلازوں کی پارکنگ سے عارضی و مستقل تجاوزات ہٹانے کا عمل تیز کر دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ مانسہرہ نے شہر سمیت اوگی، بٹل، شنکیاری اور جبوری کے علاقوں گڑھی روڈ، ایبٹ آباد روڈ، شنکیاری روڈ، کالج روڈ اور شیرگڑھ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 23 ہینڈ ریڑھیاں، 56 پھٹے، 88 دیگر سامان اور 26 بل بورڈز تحویل میں لے لیے۔ جبکہ آپریشن کے دوران 22 پکے ڈھانچے مسمار، 18 شیڈز اور 5 کیبنز ختم کرنے کے ساتھ ساتھ 3 کلومیٹر طویل فٹ پاتھ اور 7 پلازوں کی پارکنگ کلیئر کرائی گئی۔

اسی طرح ضلع بٹگرام میں بھی اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیو کے تحت زبردست کارروائی کی گئی، جس کے دوران 105 دکانیں مکمل اور 150 دکانیں جزوی طور پر مسمار کی گئیں، جبکہ 5 کنال قیمتی سرکاری اراضی کو واگزار کروا لیا گیا۔ ایبٹ آباد اور ہری پور میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے۔

کمشنر ہزارہ شاہ رخ علی خان نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور انتظامی افسران کو بلاامتیاز آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر کے سخت قانونی اقدام کیا جائے گا اور عوامی گزرگاہوں کی بحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed