مہمند پولیس کی کامیاب کارروائی، ای پولیسنگ ایپ کی مدد سے راولپنڈی سے چوری شدہ ہنڈا 125 برآمد

ضلع مہمند میں جرائم پیشہ عناصر اور چوری کی گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے خلاف ضلعی پولیس سربراہ (ڈی پی او) مہمند رضا محمد کے احکامات کی روشنی میں مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل بائیزئی انقلاب خان کی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ بائیزئی سردار حسین خان کی قیادت میں اے ایس آئی اشفاق خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تھانہ بائیزئی کی حدود میں ناکہ بندی قائم کر رکھی تھی۔ اس دوران ایک مشتبہ موٹرسائیکل سوار طارق خان ولد عوض کو روک کر جدید ‘ای پولسنگ ایپ’ (E-Policing App) کے ذریعے موٹرسائیکل کے ریکارڈ کی آن لائن جانچ پڑتال کی گئی۔

ڈیجیٹل تصدیق کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ ہنڈا 125 سی سی موٹرسائیکل تھانہ صدر کینٹ، راولپنڈی کی حدود سے چوری شدہ تھی، جسے مہمند پولیس نے فوری طور پر اپنی قانونی تحویل میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان مہمند پولیس کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، جرائم کے خاتمے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے پولیس ہمہ وقت پُرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed