تھانہ ریگی پولیس کا کریک ڈاؤن، اسلحہ، شراب اور آئس برآمد، پانچ ملزمان گرفتار

پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی اسلحے کی نمائش، منشیات فروشوں اور ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف ضلع بھر میں بھرپور اور مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی ورسک ڈویژن طیب جان کی ہدایت اور ڈی ایس پی ریگی سرکل مظفر شاہ خان کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ ریگی عاقب خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیابی سے متعدد کارروائیاں انجام دیں۔ پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث 5 ملزمان احسان، لقمان، فہد، عامر اور رحیم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ، شراب اور آئس فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 6 عدد پستول، 1 بوتل شراب اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس منشیات برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لی ہے۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ریگی میں متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed