وزیراعظم شہباز شریف کا پشاور کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو دورے کے دوران خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال پر بریفنگ دی جانی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو دہشت گردی سے متاثرہ اضلاع کی صورتِ حال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دیے جانے کا امکان تھا۔تاہم وزیراعظم کا دورہ ملتوی ہونے کی وجوہات اور دورے کی نئی تاریخ سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔






