سانحہ کارساز جمہوریت کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے، اشبر جدون

پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کی صوبائی وائس پریذیڈنٹ ویمن ونگ اور رکن صوبائی اسمبلی اشبر جدون نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ باب اور ناقابلِ فراموش واقعہ ہے۔ ملک کی سلامتی، ترقی، جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لیے پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالوں نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 18 اکتوبر سانحہ کارساز کے شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے ایبٹ آباد میں اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ قرآن خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں ویمن ونگ کی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔اشبر جدون نے سانحہ کارساز کے واقعات بیان کرتے ہوئے نئی نسل کو آگاہ کیا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے استقبالی قافلے پر دہشت گرد حملے میں 177 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ ہزاروں جیالے زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جان کو خطرات لاحق ہونے کے باوجود محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے کارکنوں کے خاندانوں اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑا بلکہ اگلی صبح اپنی جان کی پروا کیے بغیر شہدا کے گھروں میں گئیں اور اسپتالوں میں زخمی کارکنوں کی عیادت کی۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہدا کی قربانیاں جمہوریت کی بحالی اور عوامی حقوق کی جدوجہد کا روشن باب ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed