علی زمان کے گھر پر چھاپے’ہراسانی کیخلاف رٹ دائر

پشاور ہائیکورٹ میں انصاف لائرز فورم کے صدر علی زمان کے گھر پر چھاپوں اور ہراسانی کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی۔درخواست سید سکندر حیات شاہ ، یاسر خٹک اور مبشر منظور کی توسط سے دائر کردیا گیا ہے ۔ درخواست گزار کی جانب سے دائر کی جانے والی پٹیشن میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر پشاور سمیت آئی جی پولیس، سی سی پی او، ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ صوبائی حالات اور گورنر راج کے نفاذ کے پس منظر میں کے پی بار کونسل کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بغیر کسی قانونی جواز، ایف آئی آر یا ایم پی او آرڈر کے پٹیشنر کے گھر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جس سے ان کے اہل خانہ کو شدید ہراسانی، خوف اور تذلیل کا سامنا ہے۔ درخواست میں مقف اپنایا گیا ہے کہ بغیر اجازت کی جانے والی یہ کارروائیاں آئین پاکستان کی مختلف شقوں اور بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ پٹیشن میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ چھاپہ مار کارروائیوں، دھمکیوں اور ہراسانی کو غیر قانونی قرار دیا جائے، اگر کوئی مقدمہ یا انکوائری زیر گردش ہے تو اس کی مصدقہ تفصیلات فراہم کی جائیں، اور کیس کے حتمی فیصلے تک فریقین کو پٹیشنر کی گرفتاری، چھاپوں یا کسی بھی قسم کی ہراسانی سے روکا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed