گلبہار پولیس کی کارروائی اقدامِ قتل اور منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

پشاور کے علاقے گلبہار میں پولیس نے سنگین جرائم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اقدامِ قتل، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی گلبہار سرکل انعام اللہ کی خصوصی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار اصغر خان اور سب انسپکٹر (ایس آئی) عدنان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب آپریشن کیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران اقدامِ قتل، آئس فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث عناصر کا سراغ لگا کر انہیں حراست میں لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ذکاء اللہ، عامر خان اور ولی الرحمن کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس (آئس ڈرگ) برآمد کی ہے۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ گلبہار میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed