کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میٹروول کے قریب پلاٹ نمبر اے 14 پر واقع ‘اورمونڈیا گارمنٹس’ فیکٹری کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور کے ایم سی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں کے لیے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق بالائی منزل پر واقع اس گودام کی آگ کو بجھانے کے لیے 5 سے زائد فائر ٹینڈرز اور 2 باوزرز مصروفِ عمل ہیں، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر اسنارکل کو بھی روانہ کر دیا گیا ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ اسی مقام پر کچھ دن پہلے بھی آگ لگنے کا واقعہ پیش آ چکا تھا۔







