مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاک فوج کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر کسی قسم کے شک و شبہے کی گنجائش نہیں ہے۔ لندن میں ایون فیلڈ سے روانگی کے وقت صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے جرید جوان نہایت دلیری اور بہادری کے ساتھ ملک و قوم کی دفاعی جنگ لڑ رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ملک میں بدنظمی اور دہشت گردی پھیلانے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق اور سخت کارروائی ہونی چاہیے اور انہیں ہرگز معاف نہیں کیا جانا چاہیے۔ گفتگو کے اختتام پر انہوں نے جامِ شہادت نوش کرنے والے تمام شہدا کے درجات کی بلندی اور ان کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی۔







