پشاور پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

پشاور کے علاقے فقیر آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی فقیر آباد ڈویژن علی حمزہ بٹ کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل اعجاز نبی خان کی دیکھ بھال میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد کامران مروت نے پولیس نفری کے ہمراہ یہ کارروائی انجام دی۔ پولیس نے جدید سائنسی طریقوں اور تفتیشی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر کا سراغ لگایا۔

گرفتار ملزم کی شناخت آفتاب ولد حیات خان کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے۔ واقعے سے متعلق شہری سلمان ولد میر احمد نے تھانہ فقیر آباد میں موٹر سائیکل چوری ہونے کی رپورٹ درج کروائی تھی، جس پر پولیس نے فوری مقدمہ قائم کر کے چھان بین شروع کی تھی۔

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لی ہے جبکہ ملزم کے خلاف مزید تفتیشی مراحل جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed