تھانہ بڈھ بیر پولیس کا کریک ڈاؤن، سنگین جرائم میں ملوث عادی ملزم گرفتار، کلاشنکوف برآمد

پشاور میں تھانہ بڈھ بیر پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل، قبضہ گروپ، اسلحہ نمائش اور منشیات فروشی کے مقدمات میں ملوث ایک عادی جرائم پیشہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی ایس پی صدر ڈویژن فدا حسین کی ہدایات اور ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل سعید الرحمن کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر ملنگ جان نے پولیس نفری کے ہمراہ انجام دی۔

گرفتار ملزم کی شناخت صادق ولد لعل محمد سکنہ بازید خیل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم پشاور کے مختلف تھانوں کے علاوہ ضلع چارسدہ اور ضلع کرم پولیس کو بھی قتل، اقدام قتل، قبضہ گروپ، اسلحہ نمائش اور منشیات فروشی کے مقدمات میں مطلوب رہا ہے اور ماضی میں مختلف مقدمات میں سزا بھی کاٹ چکا ہے۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور متعدد کارتوس بھی برآمد کر لیے۔ برآمد شدہ اسلحہ قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے دیگر جرائم اور ممکنہ ساتھیوں کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed