محبت، رواداری اور امن کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، طیب قریشی

مشیر گورنر خیبرپختونخوا برائے اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور مولانا محمد طیب قریشی نے تاریخی مسجد مہابت خان پشاور میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین اسلام میں دہشت گردی، انتہاپسندی اور تشدد کی کوئی گنجائش نہیں اور اسلام امن، محبت، رواداری اور باہمی احترام کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو امن، مذہبی ہم آہنگی اور باہمی رواداری کا گہوارہ بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے ذریعے صوبے کو ایک مثالی خطہ بنایا جا سکتا ہے۔

مولانا طیب قریشی نے عوام پر زور دیا کہ غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں کے پھیلاؤ سے گریز کریں اور معاشرے میں برداشت اور اتحاد کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے علماء کرام اور دینی مدارس کی بہتری، ترقی اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ علماء کے تعاون سے امن، بھائی چارے اور رواداری کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے دفاتر ہر خاص و عام کے لیے کھلے رہیں گے اور شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔

خطاب کے دوران مولانا طیب قریشی نے دیر کالونی میں اسکول کے افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس کے علاوہ قیامِ امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ملک میں پائیدار امن کے لیے دعا بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed