بونیر میں مسافر گاڑی حادثے کا شکار’6 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں خوفناک حادثہ رونما ہوا ہے، ریسکیو ذرائِع کا کہنا ہے کہ بابا جی کنڈا کے مقام پر مسافر ہائی ایس الٹنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ اس واقعہ میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق باباجی کنڈا کے مقام پر مسافر ہائی ایس الٹنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 بونیر کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ریسکیو 1122 کی 5 ایمبولینسز اور 20 اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed