حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے’ سردار یوسف

ملک کے سیاسی و مذہبی رہنمائو ں نے سعودی شہریوں اور عمرہ زائرین پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اور حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔منگل کو اسلام آباد میں پاک سعودی یکجہتی کونسل کے تحت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائو ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا کہ حرمین شریفین یا زائرین پر حملہ کیا جائے۔انہوں نے پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد امن کا قیام ہے اور اس کے بارے میں حکومت کا موقف بالکل واضح ہے۔وزیراعظم اور وزیر دفاع نے ہر لحاظ سے سعودی عرب کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ معاہدے سے قبل بھی پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کا ساتھ دیتا آیا ہے۔سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا سعودی عرب پر حملوں کے حوالے سے پاکستان کے عوام متحد اور متفق ہیں کہ حرمین شریفین کے دفاع کیلئے ہر قربانی کو تیار ہیں۔سینیٹر حافظ عبدالکریم نے بھی حوثی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب اور عمرہ زائرین پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بیت اللہ اور سعودی عرب تمام پاکستانیوں کی ریڈلائن ہے۔اسی طرح جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا غفور حیدری نے بھی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے معاملے پر حکومت اور عوام کا موقف ایک ہی ہے۔ا نہوں نے کہا کچھ قوتوں کو پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے سے تکلیف پہنچی ہے۔اس موقع پر شاہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر حملوں کے بعد پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں میں بے چینی کی کیفیت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed