کوہستان مالی سکینڈل میں نامزد ایک ملزم کے اہلخانہ نے رضاکارانہ طور پر 5کروڑ 53لاکھ روپےکا جائیداد نیب خیبرپختونخوا کے حوالے کردیئے ہیں جبکہ اس ضمن میں ملزم کے بیٹے اور بیٹی کے بیانات عدالت میں قلمبند کرلیےگئے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق کرپشن سکینڈل میں نامزد ملزم محمد نصیر کے بیٹے شاہ میر اور بیٹی نایاب نے رضاکارانہ طور پر 5 کروڑ 53 لاکھ روپے جائیداد نیب کے حوالے کردئیے ہیں۔ ملزم محمد نصیر پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر کوہستان سکینڈل کی رقم پر اپنی بیٹی اور بیٹے کے نام پر ایبٹ آباد میں 10مرلہ اور 33مرلہ مکانات خریدے تھے۔ اس ضمن میں احتساب عدالت کے جج محمد ظفر کی عدالت میں ملزم اوران کے دونوں بچوں نے حلفیہ بیان ریکارڈ کرلیاہے۔ملزم کے بچوں نےبتایا کہ ہمیں پتہ نہیں تھاکہ یہ جائیداد والد نے کوہستان سکینڈل کی مبینہ رقم سےخریدی تھی۔ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم محمد نصیر نیب کو پلی بارگین کے لئے درخواست بھی دے چکا ہے۔عدالت نے جائیداد واپسی کے حوالے سے ملزم اور دونوں بچوں کے بیانات قلمبند کردئیےہیں۔







