ضلعی پولیس نوشہرہ کے ڈی ایس پی سیکیورٹی شاہ جی حسین اپنی مدتِ ملازمت مکمل ہونے کے بعد محکمہ پولیس سے ریٹائر ہو گئے ہیں۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کے اعزاز میں ایک پُروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ سونیا شمروز خان نے ڈی ایس پی شاہ جی حسین کی بہترین محکمانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی اور ان کی پیش ورانہ خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر ڈی پی او سونیا شمروز خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ جی حسین نے اپنی ملازمت کے دوران تمامتر فرائض اور ذمہ داریاں انتہائی احسن اور عمدہ طریقے سے نبھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس کے لیے ان کی خدمات انتہائی قیمتی اور قابلِ قدر ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔







