ضلع کرم کی مرکزی تحصیل پاراچنار کے علاقے کوہِ سفید کے دامن میں واقع سو سال قدیم تاریخی سکواش کورٹ کی عمارت خستہ حالی کا شکار ہو گئی۔انگریزوں کے دور میں قائم کیا گیا قدیم تاریخی سکواش کورٹ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔اس حوالے سے مقامی کھلاڑیوں اور دیگر شہریوں نے کہا کہ تاریخی اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کیلئے تاحال مثر اقدامات نہ کئے جا سکے۔







