پی ایس بی پینشن بحران تیسری جان بھی نگل گیا

پاکستان سپورٹس بورڈ(پی ایس بی)میں جاری مالیاتی بحران اور پینشن و میڈیکل فنڈز کی سنگدلانہ بندش نے ایک اور معصوم زندگی کا چراغ گل کر دیا ہے۔ پی ایس بی کوچنگ سینٹر کوئٹہ کے حاضر سروس چیف سیکیورٹی آفیسر محترم غلام حیدر صاحب آج صبح کینسر کے مہلک مرض سے لڑتے ہوئے انتقال کر گئے ہیں۔ انتہائی افسوس ناک امر یہ ہے کہ پینشن تنازع کی آڑ میں محکمے کی جانب سے ان کے ہنگامی میڈیکل گرانٹس اور علاج کے فنڈز کو سردمہری سے روک دیا گیا تھا، جس کے باعث وہ مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے بسترِ مرگ پر دم توڑ گئے۔ مرحوم اپنے پیچھے ایک بیوہ اور سات معصوم بچوں (چار بیٹے اور تین بیٹیاں) کو اس شدید ترین مہنگائی کے دور میں مکمل طور پر بے آسرا اور فاقہ کشی کے لیے چھوڑ گئے ہیں۔ پینشنرز ایکشن کمیٹی نے شدید کہرام مچاتے ہوئے اس انکشاف سے پردہ اٹھایا ہے کہ بیورو کریسی کی ہٹ دھرمی اور ترجیحی فنڈنگ کے من مانے فیصلوں کے باعث پچھلے چند مہینوں میں یہ تیسری ہلاکت ہے۔ اس سے قبل ریٹائرڈ مالی عبدالقادر شدید معاشی دبا میں ہارٹ اٹیک سے اور سکیورٹی گارڈ محمد نبی جگر کے کینسر کے باعث واجبات نہ ملنے کی وجہ سے انتقال کر چکے ہیں۔ یہی نہیں، بلکہ سابق ڈائریکٹر محکم الدین منگریو اور ہیڈ ویٹر غلام رسول فالج کے حملے کے بعد شدید اپاہج بستر پر پڑے ہیں، جبکہ کبیر ستی ٹانگ ٹوٹنے اور عبدالرحمن دل کے عارضے کے باعث ادویات کو ترس رہے ہیں کیونکہ محکمے نے ریٹائرڈ ملازمین کی تمام میڈیکل سہولیات کو مکمل طور پر بند کر رکھا ہے۔ کمیٹی نے وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ خان اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز جج صاحب سے اپیل کی ہے کہ وہ بیوروکریسی کے اس تہرے اختیارات کے ناجائز استعمال اور فنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے نتیجے میں ہونے والے ان انتظامی قتلوں کا فوری نوٹس لیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed