لاہور نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے 40 کروڑ منظور

لاہور: نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور اور اس سے ملحقہ پریکٹس گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن کے لیے 40 کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے مطابق اس منصوبے کا مقصد کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ منصوبے کے تحت اسٹیڈیم اور پریکٹس گراؤنڈ میں نئی آسٹروٹرف بچھائی جائے گی، جبکہ بنیادی ڈھانچے اور دیگر سہولیات کو بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

منصوبے میں اسٹیڈیم کے انفرا اسٹرکچر کی تزئین و آرائش بھی شامل ہے۔ حکام کے مطابق اپ گریڈیشن کا کام جنوری 2027 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کو آئندہ ساؤتھ ایشین گیمز کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ ان کھیلوں کے دوران ہاکی کے مقابلے بھی اسی مقام پر شیڈول کیے گئے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل سے قومی ہاکی کھلاڑیوں کو بہتر تربیتی سہولیات میسر آئیں گی اور انہیں بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کے لیے معیاری ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed