پی ایچ ایس اے کے ٹیوب ویل اور جنریٹر آپریٹرز اپ گریڈ

پشاورہائیکورٹ کے احکامات پر پی ایچ ایس اے میں کام کرنے والے ٹیوب ویل اور جنریٹر آپریٹرز کو گریڈ 5 میں اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔ جسٹس اعجاز انور پر مشتمل نے محمد یوسف وغیرہ کی رٹ پر سماعت کی۔ان کے وکیل اسدزیب خان نیرٹ میں موقف اختیارکیا کہ دوسرے محکموں ایجوکیشن، ہیلتھ، زراعت، ایری گیشن، یونیورسٹیز اور ہسپتالوں میں ٹیوب ویل اور جنریٹر آپریٹر گریڈ 6اور گریڈ7میں ہیں جبکہ درخواست گزار گریڈ 3میں کام کررہے ہیں جوان کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نیپشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی اوراستدعا کی کہ دوسرے محکموں کی طرح 2010پالیسی کے تحت انہیں بھی اپ گریڈ کیاجائے اور 18ستمبر2025 کو عدالت نے رٹ منظور کرتے ہوئے درخواست گزاروں کی اپ گریڈیشن کا حکم دیاتاہم اسد زیب ایڈوکیٹ نے دلائل دیئے کہ صوبائی حکومت کی اپ گریڈیشن کمیٹی نے انہیں قانون کے مطابق اپ گریڈ نہیں کیاجارہا ہے ان کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔ عدالت نے درخواست پر ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعدکیس صوبائی حکومت کی اپ گریڈیشن کمیٹی کو ارسال کیا تاکہ اس کیس کو قانون کے مطابق زیرغور لایاجاسکیتاہم درخواست گزار وں کے مطابق متعلقہ حکام نے ان کی استدعا دوسری بار مسترد کی اور حکام نے موقف اختیار کیاکہ سروس رولز میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ٹیوب ویل اور جنریٹر آپریٹر کیلئے مختلف پے سکیلزہیں۔عدالتی حکم پر درخواست گزاروں کو گریڈ 5 میں اپگریڈ کردیا گیا جس پر عدالت نے رٹ پٹیشن نمٹا دی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed