ڈیرہ دہشتگرد حملے’ ایف بی آر کے 4 ملازمین’ ایک ٹریفک پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود چوک اور ابھایا پل کے قریب دہشتگردی کے دو الگ الگ واقعات میں ایف بی آر کے 4ملازمین اور ہائی وے ٹریفک پولیس کا ایک اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ تھانہ شورکوٹ کی حدود میں مفتی محمود چوک، سعد اللہ ہوٹل کے قریب پیش آیا، جہاں ہائی وے ٹریفک پولیس کی موبائل تھری ناکہ پر موجود تھی کہ نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں موبائل تھری کے ڈرائیور34سالہ حبیب ولد سبز علی مروت سکنہ شاہجہان شہید ٹائون شہید جبکہ ہیڈ کانسٹیبل محمد سبحان ولد گل رئیس زخمی ہوگیا۔ زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حبیب الرحمن محکمہ پولیس کے سابق سپرنٹنڈنٹ سبز علی خان کے صاحبزادے تھے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حملے کے بعد ملزمان کے فرار ہوگئے۔دہشتگردی کا دوسرا واقعہ تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں قریشی موڑ ابھایہ پل کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے دورانِ ڈیوٹی ایف بی آر کے اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنا دیا۔جس میں ایف بی آر کے 4اہلکار شہید ہوگئے، جن میں دو مستقل ملازمین جبکہ دو کنٹریکٹ پر کام کرنے والے اہلکار شامل تھے۔شہید ہونے والے ایف بی آر اہلکاروں کی شناخت 29 سالہ وسیم ولد غلام یوسف لودھراں سکنہ بستی استرانہ جنوبی ، 37سالہ رحمت اللہ ولد میرباز خان سکنہ تترخیل لکی مروت، 25سالہ سلمان الہی ولد الہی بخش سکنہ لانگ خیرشاہ، اور محمد اویس ولد جہانگیر ڈولہ سکنہ بستی میہڑ ڈیال روڈ ڈیرہ اسماعیل خان کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں واقعات کے بعد پولیس اور سکیورٹی اداروں نے ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور گردونواح میں سکیورٹی مزید سخت کردی ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا، بعد ازاں تمام شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز ڈیرہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی ، جس میں اعلی پولیس، سول و عسکری حکام نے شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed