ملک بھر میں بجلی بحران سنگین، شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا

ملک بھر میں بجلی بحران سنگین صورت اختیار کر گیا، جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر بڑھنے لگا ، بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے، جبکہ متعدد پاور پلانٹس سسٹم سے نکلنے اور ہائیڈل پیداوار میں کمی کے باعث شہریوں کو لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب اور پیداوار کے درمیان فرق بڑھ گیا ہے اور موجودہ شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہے۔ بجلی کی کمی کے باعث شہروں اور دیہات میں 3 سے 4 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق متعدد پاور پلانٹس کے سسٹم سے نکلنے کے علاوہ ہائیڈل بجلی کی پیداوار بھی کم ہوگئی ہے، جس کے باعث قومی گرڈ پر بجلی کی دستیابی متاثر ہوئی ہے۔بجلی شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے لگا ہے جبکہ صارفین کو غیر اعلانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب لیسکو ریجن میں بھی بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ہے اور شارٹ فال 1500 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے۔لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ شارٹ فال میں اضافے کی بڑی وجوہات میں ڈیزل، گیس اور ہائیڈل پاور کی پیداوار میں کمی شامل ہے۔لیسکو ریجن میں بجلی کی شدید کمی کے باعث ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹہ جبری لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ اگر بجلی کی پیداوار اور طلب کے درمیان فرق کم نہ ہوا تو آئندہ کئی روز تک ملک کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed