بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے ایس ایس سی سالانہ دوم اور اورینٹل لینگویجز امتحانات 2026 کے 7، 8، 9 اور 10 اکتوبرکو ہونے والے تمام پرچے ملتوی کر دیے ہیں۔پشاور بورڈ کے کنٹرولر امتحانات کے مطابق ملتوی کیے گئے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔بورڈ کے مطابق 10اکتوبر کے بعد ہونے والے امتحانات پہلے سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق اپنے مقررہ شیڈول پر ہی منعقد ہوں گے۔پشاور بورڈ نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحانات سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے بورڈ کے سرکاری اعلانات پر نظر رکھیں۔ تاریخپڑھیں







