ضلع خیبر ‘7 سالہ بچے میں پولیو کی تصدیق، کیسز 6 ہوگئے

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں 7 سالہ بچے میں پولیو کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد پاکستان میں رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی)کے مطابق ضلع خیبر میں پولیو کا نیا کیس تحصیل جمرود کی یونین کونسل غنڈی اے سے رپورٹ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان میں رواں سال سامنے آنے والے 6 پولیو کیسز میں سے 5 کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، جس کے باعث صوبے کے حساس علاقوں میں پولیو وائرس کی منتقلی روکنے کے لیے ویکسینیشن سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ضلع خیبر کے علاوہ پشاور اور جنوبی خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں کو بھی پولیو کے حوالے سے ہائی رسک قرار دیا گیا ہے۔نئے پولیو کیس کی تصدیق کے بعد ضلع خیبر میں بچوں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن سرگرمیوں کو مزید مثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکام کی جانب سے وائرس کی ممکنہ منتقلی روکنے کے لیے پولیو ویکسین کی فراہمی اور بچوں تک رسائی کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔حکام نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کی تمام تجویز کردہ ویکسین خوراکیں ضرور دلوائیں۔حکام کے مطابق بچوں کو ہر مہم کے دوران پولیو ویکسین کی خوراک دلوانا وائرس کے پھیلا کو روکنے اور پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کی کوششوں کو مثر بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔پولیو کے نئے کیس کے بعد خیبرپختونخوا کے ہائی رسک علاقوں میں ویکسینیشن اور نگرانی کی سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانے پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed