سربند پولیس کی دو مختلف کارروائیاں، 2 منشیات سمگلر گرفتار، 16 کلو 880 گرام چرس برآمد

پشاور میں تھانہ سربند پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیاں ایس پی کینٹ ڈویژن محمد جنید کھرل کی ہدایات اور ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل عمر آفریدی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سربند رضوان برکی نے پولیس نفری کے ہمراہ انجام دیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد ریاض ولد محمد شیرین اور محمد شیر ولد حبیب گل شامل ہیں۔ ملزم محمد شیر موٹر کار کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ محمد ریاض پیدل منشیات سپلائی کرنے کے لیے جا رہا تھا۔

پولیس نے کامیاب کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 16 ہزار 880 گرام چرس برآمد کر لی۔ منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر کار کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed