ایشین گیمز ہاکی، پاکستان نے برانز میڈل جیت لیا

ناگویا: ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو شکست دے کر برانز میڈل اپنے نام کرلیا۔

تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ چوتھے کوارٹر میں پاکستان اور جنوبی کوریا کا اسکور 3، 3 سے برابر تھا۔

اس کے بعد پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو گول کیے اور جنوبی کوریا کو 5، 3 سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے 2 گول اسکور کیے، جبکہ سفیان خان، عبدالرحمن اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کیا۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ایشین گیمز ہاکی ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے برانز میڈل جیت لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed